4 دسمبر 2013 - 20:30
قائیلی علاقوں میں ڈرون حملوں کے خلاف اسلام آباد میں مظاہرہ

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ کی پارلیمینٹ کے ارکان اور وزراء نے اس ملک کے قبائیلی علاقوں میں امریکہ کے ڈرون طیاروں کے حملوں پر احتجاج کرتے ہوئے اسلام آباد میں مظاہرہ کیا ہے۔

ابنا: پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ کی پارلیمینٹ کے ارکان اور وزراء نے اس ملک کے قبائیلی علاقوں میں امریکہ کے ڈرون طیاروں کے حملوں پر احتجاج کرتے ہوئے اسلام آباد میں مظاہرہ کیا ہے۔ اسلام آباد سے ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستان کے عوام کی امریکہ سے ڈرون طیاروں کے حملے روکنے کی درخواست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسلام آباد کی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ واشنگٹن کی غلام بنی ہوئی ہے۔ عمران خان نے ایک مرتبہ پھر تاکید کی کہ پاکستان کے عوام اور تحریک انصاف کے کارکن ، ڈرون طیاروں کے حملوں کو روکے جانے کی یقین دہانی کرائے جانے تک ، افغانستان کے لئے نیٹو سپلائی کے راستے میں اپنا دہرنا جاری رکھیں گے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ کے وزیراعلی پرویز خٹک نے بھی اس احتجاجی مظاہرے میں خطاب کرتے ہوئے تاکید کی کہ پاکستان کی وفاقی حکومت اس ملک کے قبائیلی علاقوں میں امریکہ کے ڈرون طیاروں کے حملوں کو رکوانے میں اپنی ناکامی کی بنا پر مستعفی ہوجائے۔ کے ،پی، ٹی، کے وزیر اعلی نے تاکید کی کہ جب تک ڈرون حملے بند نہیں ہوجاتے یہ احتجاج جاری رہے گا اور نیٹو سپلائی بھی بند رہے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲